تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:3

مودی کی امداد، فیصل ایدھی کی شکریہ کیساتھ معذرت

جیو نیوز - کراچی...... فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے ایدھی فائونڈیشن کو دیئے گئے ایک کروڑ روپے شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ حکومتوں سے پیسے نہیں لیتے، نریندرمودی، ایک کروڑ روپے ایدھی فائونڈیشن کو دینے کے بجائے اپنے ملک میںگونگے ،بہرے افراد پر خرچ کریں تو خوشی ہو گی ۔

بھارتی لڑکی گیتا پندرہ سال بعد اپنے دیس واپس پہنچی تو بھارتی وزیراعظم نے اُس کی دیکھ بھال کرنےپر ایدھی فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا بھی اور ایک کروڑ بھارتی روپے امداد دینے کی پیشکش بھی کی ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ امداد اگر بھارت ہی میں گونگے بہرے افراد پر خرچ کی جائے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.