تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

رحمان ملک اور رفیق الزماں کی بلاول بھٹو سے ملاقات

جیو نیوز - کراچی......پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےسینیٹر رحمان ملک اور مخدوم رفیق الزماں نے بلاول ہاؤس میں علیحد ہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

بلاول ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات میں اوورسیز پیپلزپارٹی کو مزید فعال بنانے سے متعلق حکمت عملی سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رکن سندھ اسمبلی مخدوم رفیق الزماں نے بلاول بھٹو زرداری کو ضلع مٹھیاری کی سیاسی اور بلدیاتی انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ہدایت کی پارٹی رہنما اور کارکن امداد و بحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں-

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.