تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

صرف فوج نہیں سول انتظامیہ پورا کام کررہی ہے،کور کمانڈر پشاور

جیو نیوز - سوات......کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے سوات کے سیدو شریف اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں ہم پہنچے نہ ہوں، صرف فوج نہیں سول انتظامیہ بھی پورا کام کررہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر کے نقصان کا جائزہ لیا جارہاہے، تمام رابطہ سڑکیں کھول دی گئی ہیں، ہیلی سروس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسپتالوں میں گنجائش کا مسئلہ نہیںتاہم شدید زخمی افراد کو اسلام آباد یا پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.