تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

شہباز شریف زلزلہ میں جاںبحق شخص کے گھر قصورآمد

جیو نیوز - قصور......وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف قصورمیں زلزلے سے جاں بحق ہونے والےشخص کےگھر گئے، انھوں نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

قصور کے نواحی علاقے دوست پورہ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ زلزلے سےہونے والےجانی اورمالی نقصان پر دلی دکھ اور رنج ہوا،قدرتی آفت کےباعث جن کےپیارےبچھڑ گئے۔

شہبازشریف نےکہاکہ وہ ان کےغم میں برابر کےشریک ہیں،متاثرین زلزلہ کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،پنجاب حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد اور ہر طرح سےخیال رکھےگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.