تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:15

پاک فوج کی جانب سے متاثرین کی امداد کا کام جاری

جیو نیوز - پشاور.......خیبر پختونخوا میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کی جانب سے امدادی اشیاء بھیجنے، زخمیوں کا علاج اور رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے۔

پاک فوج بھی زلزلہ متاثرین کی مدداور بحالی کے لئے سرگرم عمل ہے۔ خیبر پختونخوا کے زلزلے سے شدید متاثرہ اور دور دراز علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے ٹرکوں اور 5ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان ہیلی کاپٹرز میں کھانے پینے کا سامان اور خیمے پہنچائے جارہے ہیں۔

جن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کو بھیجا جاتا ہے انہی میں چترال سے 9 زخمیوں کو بھی باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچا کر ایمبولینسوں میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

پاک فوج امدادی سرگرمیوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ وجہ سے بند ہونے والی سڑکوں کو کھولنے میں بھی مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.