تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:0

ماڈل ایان علی کے وکیل کی عدم حاضری پرسماعت 11 بجے تک موخر

جیو نیوز - راولپنڈی .....ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی عدم حاضری کےباعث کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 11 بجے تک موخر کردی گئی ہے۔

ماڈل ایان علی پر گزشتہ سماعت کے دوران بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی ، اس موقع پر ملزمہ کے وکیل نے موکلہ کی بریت کی درخواست عدالت میں دی تھی، جس پر کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج کی سماعت پر بحث کا حکم دیا تھا ۔

ملزمہ کو رواں برس کے وسط مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد کے امریکی ڈالرز اسمگل کی مبینہ کوشش کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.