تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

کراچی : حیدری میں فائرنگ سے جاں بحق اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے حیدری میں گزشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز حیدری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2پولیس کانسٹیبلز کے قتل کامقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دونوں شہید اہلکارولی بابر قتل کیس کے مقتول پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا کے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر تعینات تھے،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 18 اور 26 جنوری کو بھی پولیس اہلکاروں پر حملے میں استعمال کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.