تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

سندھ و پنجاب کے بلدیاتی انتخابات،پولنگ کا دورانیہ 10گھنٹے مقرر

جیو نیوز - اسلام آباد.....الیکشن کمیشن نے سندھ ا ورپنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے ، پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کسی تعطل کےبغیر مسلسل دس گھنٹے جاری رہےگی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اب 9 کی بجائے 10گھنٹے بغیر کسی تعطل کے جاری رہےگی ، پولنگ کے عملے کو مقررہ وقت سے 2 گھنٹے قبل پولنگ اسٹیشنز پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

پولنگ کے دن میڈیا کے نمائندوں اور مبصرین کو ایکریڈیشن کارڈ کےبغیر انتخابی عمل دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ، سندھ اورپنجاب کےبلدیاتی انتخابات کےپہلے مرحلے کی پولنگ 31 اکتوبر کوہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.