تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

ملتان : مزید 21افراد میں ڈینگی کی تصدیق ،تعداد 292تک پہنچ گئی

جیو نیوز - ملتان .....ملتان میں مزید21افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 292تک پہنچ گئی ہے ،جبکہ متاثرین میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل مزید 21 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ،جس کے بعد اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ملتان کے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی اسپرے کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.