28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:31
کراچی میں پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت 16 ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میںپانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 16 ملزمان پکڑے گئے ، کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ ٹارگٹ کلرز کو کورنگی سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی خواجہ نوید کا کہنا ہے کہ ملزمان ملیر، نیو کراچی، سرجانی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتے تھے۔ دیگر گیارہ ملزمان کو رینجرز نے گلبرگ ، لیاری، عید گاہ اور کراچی کے دیگر علاقوں سے گرفتار کیا ۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ان میں کالعدم تنظیم اور گینگ وار میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔