تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:48

یونان:بھارتی سفارتخانے کے سامنے آزادی کشمیر کے لیے مظاہرہ

جیو نیوز - ایتھنز......سکندرریاض چوہان......مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یونان میں پہلی مرتبہ ایتھنزمیں واقع بھارتی سفارت خانے کے سامنے پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں کشمیر کی آزادی اورکشمیریوں سے اظہار یک جہتی اوربھارتی فوج کے مظالم کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔

احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی برادری کی مختلف جماعتوں کے نمائندگان اوراہم شخصیات نے شرکت کی جنھوں نے کشمیری عوام کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے اوربھارتی افواج کی کشمیر سے انخلاء اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا۔احتجاجی مظاہرے میں شریک نثاراحمد دکھی،چوہدری مدثر خادم سوہل،شیخ افتخار احمد،چوہدری غضنفر عرف باؤڈوگہ،چوہدری اعجازاحمدجالپوال نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ کشمیری بھائیوں سے اظہاریک جہتی کرتے رہیں گے اور آئندہ مزیدمنظم اندازمیں احتجاجی مظاہرے اورپروگرام تشکیل دئیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.