تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:48

لاہور میں سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی دفاتر پر کریک ڈاؤن

جیو نیوز - لاہور.......لاہور میں پولیس نے سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی دفاتر پر کریک ڈائون کیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے دفاترسے18 ایس ایم جی، 40 رپیٹرز،16 رائفلز، 19بندوقیں اور 70 پستولیں برآمد کی ہیں۔

پولیس کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے اندر اور باہر20 مسلح افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کےدوران امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے کریک ڈائون کیاجارہا ہے ، بلدیاتی الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کیخلاف آپریشن بلا تخصیص کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.