تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:5

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا انتخاب ہار گیا

جیو نیوز - نیویارک......پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ایشیائی نشست کا انتخاب ہارگیا، منگولیا، کرغزستان، متحدہ عرب امارات، کوریا اور فلپائن آئندہ 3سال کےلیے رکن منتخب ہوگئے۔

پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کا گزشتہ 3 سال سے منتخب رکن ہے۔ 47 رکنی کونسل کی 18 نشستوں کی مدت 31 دسمبر کا ختم ہورہی ہے۔

خالی ہونے والی ایشیائی ممالک کی 5 نشستوں کے لیے پاکستان سمیت 7 امیدوار تھےجن کا انتخاب 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ووٹنگ کے ذریعے کرتی ہے۔

انتخابات میں انتہائی غیر فعال منگولیا کے مقابلے میں پاکستان کی شکست کو غیر متوقع قراردیا جارہا ہے۔ جس کی وجوہات جنیوا میں پاکستانی سفیر کی تبدیلی اور پاک چین تعلقات بڑھتے تعلقات ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.