تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:49

فضائیہ زلزلہ تباہ کاری کی درست عکاسی کررہی ہے،ایئر چیف

جیو نیوز - لندن........پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے اہلکار ملک میں آنے والے  زلزلے کی تباہ کاریوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے میں  کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

جیو نیوز اور جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نگران کیمروں سے لیس ہیں اور انھیں ملک کے دور دراز علاقوں  میں زلزلے کی تباہ کاری کی تصاویر لینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے سی130طیارے اور ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.