تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:48

ترکی پاکستان ائرفورس کو34 ٹی 37 طیارے بطور تحفہ دے گا

جیو نیوز - انقرہ.......ترکی پاکستان کی ائرفورس کو 34 ٹی 37 طیاروں کاتحفہ دے گا، امریکی ساختہ جدید سپر سانک، ڈبل انجن تربیتی طیارے ٹی 37 جلد پاک فضائیہ کے اسکواڈ کا حصہ بنیں گے ، برادر ملک ترکی 34 طیارے پاکستان کو تحفے میں دے گا۔

انقرہ میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطح کے عسکری وفود کی ملاقات کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) عالم خٹک پاکستانی وفد جبکہ ڈپٹی چیف آف ترک جنرل اسٹاف ترکی کے وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

ایک ٹی 37 طیارے کی قیمت تقریبا 59 لاکھ ڈالر ہے، پاک فضائیہ ان طیاروں کو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.