تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:20

حافظ آباد : فائرنگ سے بلدیاتی انتخاب کے امیدوار طارق جاوید زخمی

جیو نیوز - حافظ آباد ......حافظ آباد میں فائرنگ سے بلدیاتی انتخاب کے آزاد امیدوار طارق جاوید زخمی ہو گئے۔پولیس نے پی ٹی آئی کے دو نامزدجنرل کونسلروں سمیت 17کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

پولیس کےمطابق حافظ آباد کے علاقے گڑھی اعوان میں ملزمان نے بلدیاتی امیدوار پر فائرنگ کردی۔ وارڈ نمبر 15 سے جنرل کونسلر کے امیدوار طارق جاویدکو اُس وقت فائرنگ کانشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دوست کے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے۔

فائرنگ سے جاوید طارق زخمی ہوگئے تھے۔ تھانا سٹی پولیس نے طارق جاوید کی درخواست پر پی ٹی آئی کے 17کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔مقدمہ میں دو نامزد جنرل کونسلروں عادل حسین اور رائے ایاز کو بھی نامزد کیاگیا،تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.