تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:45

لاہور اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثے ،9 افراد جاں بحق ، 19 زخمی

جیو نیوز - لاہور.....لاہور اور شیخوپورہ کے قریب دو ٹریفک حادثوں میں نو افراد جاں بحق جبکہ انیس زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

پہلا حادثہ لاہور میں چوہنگ کے قریب ملتان روڈ پر پیش آیا،پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی وین ملازمین کو لے کر لاہور سے مانگامنڈی جا رہی تھی ،چوہنگ کے قریب ٹائر پھٹنے سے وین قلاباز یاں کھاتی ہوئی مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبے سے ٹکرا گئی ۔حادثے میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے ،دس زخمیوں کو جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں تین زخمی چل بسے۔

دوسرا حادثہ شیخوپورہ کےقریب سرگودھا روڈ پر پیش آیا،جہاں بس اور وین کے تصادم میں کم سن بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے،زخمیوں کو خانقاہ ڈوگراں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.