تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:19

فافن کا میڈیا کو انتخابی نتائج تک رسائی دینے کا مطالبہ

جیو نیوز - اسلام آباد........انتخابی عمل پر نظر رکھنے والے ادارے فافن نےانتخاب شفاف بنانے کےلیے میڈیا کو ہر سطح کے انتخابی نتائج تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں میڈیا کو بلدیاتی انتخاب میں صرف سرکاری سطح پر جاری نتائج نشرکرنے کا پابند بنایا ہے ۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے میڈیا کو ریٹرننگ افسرکے دفاتر تک رسائی دی جائے جہاں مختلف پولنگ اسٹیشن سے آنے والے نتائج مرتب کیے جاتے ہیں ،نتائج تک میڈیا کی رسائی سے عوام اور سیاسی جماعتوں کا
انتخابی عمل پر اعتماد بڑھے گا۔

فافن کے سربراہ مدثر رضوی نے جیونیوز سے بات کرتےہوئے کہا کہ میڈیا کو پولنگ اسٹیشن سے لیے گئے نتائج لینے سے روک دیا گیا ہے جس سے شفافیت اثر انداز ہوگی ۔ دوسری جانب ناقدین نے الیکشن کمیشن کے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کو آئین و قانون کے خلاف قرار دیاہے جس کی وجوہات واضح ہیں ۔

اول یہ کہ پولنگ اسٹیشن پر مرتب کیا گیا نتیجہ پبلک ڈاکیومنٹ ہوتا ہے ، جو پولنگ ایجنٹس کو دیا جاتا ہے ، پریزائیڈنگ افسراسے دیوار پر چسپاں بھی کرتا ہے ۔ 2013 کے انتخابات کےلیے بنے والا جوڈیشل کمیشن بھی ان نتائج کو عوامی دستاویز قرار دے چکا ہے ۔

دوسرا یہ کہ کوئی متبادل طریقہ کار وضع کیے بغیر عام معلومات کی تشہیر کو روکنا غیر آئینی ہے اور آرٹیکل نائنٹین اے کی خلاف ورزی ہے ۔الیکشن کمیشن کو نتائج مرتب کیے جانے کے مقامات جیسے کے ریٹرننگ افسر آفس تک میڈیا کو رسائی دینی چاہیے ۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ جمہوری اقدار اورانتخابی شفافیت کی نفی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی یہ کوششیں بلدیاتی الیکشن پر اعتماد کو کم کریں گی اور بظاہر کمیشن اپنی کمزوریوں کو چھانا چاہتاہے ، مبصرین پر پابندیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.