تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:19

بلاول بھٹو زرداری کی لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورآمد

جیو نیوز - پشاور.....پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زلزلے سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،شیری رحمان اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، بلاول بھٹو زور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

بلاول کی آمد پر لیڈی ریڈنگ اسپتال اور گردو نواح میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ اپنے چیئرمین کی آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئی، کارکنوں نے بلاول کو دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کردی۔

سیکیورٹی کی غیر معمولی صورت حال، خاردار تاروں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے رش کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.