تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:15

مسلم لیگ ن پنجاب کی ایم کیو ایم ہے، عمران خان

جیو نیوز - لاہور....... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی ایم کیو ایم ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے قاتلوں کو کسی کا ڈر خوف نہیں،

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکنوں کے گھر گئے اور لواحقین سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ کے پیچھے بھی حکومت کھڑی ہے،موقع ملا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہلاک کرنے والوں کو یہاں کوئی نہیں پوچھتا، انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.