تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:43

کوئٹہ : بارودی سرنگ کے دھماکے سےجاںبحق افراد کی تعداد6 ہوگئی

جیو نیوز - کوئٹہ.........کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔قبائلی شخصیت سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق قبائلی شخصیت میر گل خان اپنے تین ساتھیوں اور چار باڈی گارڈز کے ساتھ مارواڑ میں اپنی کوئلے کی کانوں پر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ دھماکے میں میرگل خان سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.