30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36
عمران خان اور ریہام خان میں طلاق ہوگئی
جیو نیوز - اسلام آباد........عمران خان اور ریہام خان میں طلاق ہوگئی۔عمران خان اور ریحام نےباہمی مشاورت سے طلاق پر اتفاق کیاہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے عمران خان اور ریہام خان کی طلاق کی تصدیق کردی ۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ طلاق دینے کا فیصلہ نہایت حساس اور سنجیدہ مسئلے پر کیا گیا۔عمران خان اورریہام خان میں طلاق باہمی رضامندی سےہوئی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہعمران خان کہتے ہیں میڈیا اس خبرکواسی حد تک چلائےجتنی بتائی گئی ہے۔ میڈیا اس خبر پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں ۔