تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:36

عمران خان کو سب جانتے ہیں وہ مستقل مزاج نہیں، خورشید شاہ

جیو نیوز - سکھر.....قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے عمران خان اور ریہام خان کی طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ صورتحال اس وقت بھی نظر آ رہی تھی جب شادی ہوئی ،عمران خان کو سب جانتے ہیں کہ وہ مستقل مزاج نہیں ہیں ، طلاق سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر فرق پڑے گا۔

سکھر میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا آیا ہو ں کہ عمران خان میں مستقل مزاجی نہیں ہے ، ایک خاتون کے ساتھ نکاح ہواور کسی دبائو کے تحت طلاق ہوجائے یہ اچھی روایت نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت دعا کی تھی کہ یہ شادی کامیاب ہو جائے ،مگر ایسا نہیں ہوسکا،سیاست دان پبلک پراپرٹی ہوتا ہے ،طلاق سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں فرق پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.