تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:48

بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج نشر کرنے کی مشروط اجازت

جیو نیوز - لاہور.......لاہورہائیکورٹ نےمیڈیا کو بلدیاتی الیکشن کےغیرسرکاری نتائج نشرکرنےکی مشروط اجازت دے دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ٹی وی چینلز پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج نشر کریں اورسنسنی نہ پھیلائیں۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے دو درخواستوں کی سماعت کے بعد عبوری حکم جاری کیا کہ ٹی وی اینکرز بلدیاتی الیکشن کے نتائج نشر کرتے وقت واضح کریں کہ یہ غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج ہیں اورتبدیل بھی ہوسکتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا واچ ڈاگ کی حیثیت رکھتا ہے، اس پر بے جا پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتیں، میڈیاپولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد نتائج نشر کرے اورسنسنی نہ پھیلائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.