30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:16
متحدہ کا سکھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
جیو نیوز - سکھر........ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمد قائم خانی نے کہا ہے کہ سکھر میں کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے لیکن الیکشن کمیشن اور انتظامیہ خاموش ہیں۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبیراحمد قائم خانی نے ایم کیو ایم کے 21 کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کےدرمیان تلخ کلامی کےبعد مسئلےکو سلجھانے کے بجائے الجھایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس پیپلزپارٹی کے اشاروں پر ایم کیو ایم کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔