30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:16
بلدیاتی الیکشن:پنجاب کے 12 اضلاع میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
جیو نیوز - لاہور...... پیپکو نے پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن موقع پر آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیپکو ذرائع کے مطابق پنجاب کے جن 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ہوگی ۔ وہاں صبح 7 بجے سے رات 7 بجے تک بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد بلا تعطل پولنگ کو یقینی بنانا ہے۔