تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

بلدیاتی انتخابات: پنجاب اورسندھ کے مختلف اضلاع میں پولنگ جاری

جیو نیوز - اسلام آباد......پنجاب کے 12اور سندھ کے 8اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کا میدان سج گیا ،ووٹرز اپنی پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈال رہے ہیں ،پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے 5بجے تک جاری رہے گی۔

پولنگ کے موقع پر متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل ہےجبکہ انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے بھی چاک و چوبن دستے تعینات ہیں۔

الیکشن کے دوران حساس قرار دیئے گئے بوتھ میں فوج اور رینجرز کے جوان تعینات اور دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔

سندھ کے 8 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلیے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں،پنجاب میں لوگ صبح ساڑھے سات بجے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئےجبکہ سندھ کے بعض پولنگ اسٹیشنوں پرعملہ تاخیر سے پہنچا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.