31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 4 افراد گرفتار
جیو نیوز - کراچی ......کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 4 افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ نامعلوم افراد نے معروف اداکار اعجاز اسلم کے پروڈکشن ہاوس سے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملک کرنسی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون میں پولیس نے مقابلے کے بعد مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور بال بیرنگ نٹ بولٹ سمیت بم بنانے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بر آمد ہوا ہے۔
نیو ٹاؤن پولیس نے بھی مبینہ مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی جاوید جسکانی کے مطابق ملزمان کے قبضے اسے اسلحہ اور مسروکہ موٹر سائیکل بر آمد ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق کھڈا مارکیٹ یابان مجاہد میں اداکار اعجاز اسلم کے دفتر سے نامعلوم چور 8 ہزار امریکی ڈالر،7 سے 8 ہزار درہم اور 9 لاکھ روپے نقد سمیت 3 موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔اعجاز اسلم نے واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا ہےجبکہ پولیس نے ایف آئی نمبر 628/15درج کرلی ہے۔