تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

کراچی: رکشے کا گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور اور مسافر خاتون زخمی

جیو نیوز - کراچی ........کراچی کے علاقے رزاق آباد میں رکشے کا گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور اور مسافر خاتون زخمی ہوگئیں۔شاہ لطیف پولیس کے مطابق رزاق آباد موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رکشہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔

ٹکر لگنے سے رکشے کا پیٹرول رسنے لگا اور اس میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی جس سے رکشہ کا گیس سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے رکشہ ڈرائیور رحیم بخش اور خاتون مسافر رخسانہ زخمی ہوگئے۔جھلس کر زخمی ہونے والے رکشے ڈرائیور کو سول اسپتال کے منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.