31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:5
پشاور میں زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کا سروے جاری
جیو نیوز - پشاور......پشاور میں زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کا سروے جاری کر دیا گیا ہے۔ شہرمیں زلزلے سے 130 سکولوں کو نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپشاور کے مطابق متاثرہ اسکولوں میں 58 گرلز اور اور 72 بوائز سکول شامل ہیں۔لڑکیوں کے اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تاہم زلزلے سے 8 بوائزا سکولوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق جائزہ رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں زلزلے سے اب تک 325 متاثرہ اسکولوں کی نشاندہی ہوچکی ہے۔