تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:5

بلدیاتی انتخابات :روایتی سیاست،بدنظمی، نعرےبازی، تکرار اور سیکیورٹی میں پولنگ جاری

جیو نیوز - لاہور/کراچی........سندھ اورپنجاب کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری ہے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا ، انتخابات میں روایتی سیاست کے سارے رنگ ، بدنظمی ، نعرےبازی ، حریفوں کی تکرار اور سیکیورٹی سب موجود ہے۔

پولنگ کے دوران کئی شہروں میں گرماگرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ فیصل آباد کے کلیم شہید پارک پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میںتین افراد زخمی ہو گئے، وہاڑی کی پیپلزکالونی میں حریفوں میں جھگڑا ہوا ۔ گجرات کی یونین کونسل گیارہ وارڈ ایک اور دو میں ن لیگ اور ق لیگ کے کارکن لڑپڑے۔لاہور کے جوہر ٹاؤن میں بھی دو جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے،خواتین کی ہاتھا پائی ۔

پاک پتن کی یوسی22 میں چیئرمین کےامیدوارغلام سرورڈوگرسمیت3افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جیکب آباد کی یوسی لوکی بدنظمی کے الزام پر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر سمیت پولنگ عملے کے تین افراد زیر حراست ہیں ، جیکب آباد میں پولنگ اسٹیشن عبدالرزاق عیسانی میں دو گروہوں میں تصادم ، تین افراد زخمی ہوگئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری نے لاڑکانہ کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس وقت تمام ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا ۔

میرپور ماتھیلو میں ووٹ ڈالنا امتحان بن گیا۔ لوگ ووٹ ڈالنے کےلیے گندے پانی میں لائن بناکر کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ گجرات کے اس پولنگ اسٹیشن پر فوج کے جوان پہنچ گئے ہیں۔

جیکب آباد میںعلی نوازپہنورپولنگ اسٹیشن میں کشیدگی بڑھ گئی۔ہنگامہ آرائی کرنے والے مشتعل افرادنےگاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ہنگامہ آرائی میں تین افرادزخمی ہوئے ،رینجرز علاقے میں پہنچ گئی ۔پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں نعرہ بازی کرنے پر گرماگرمی ہوگئی تھی۔

آئی جی پنجاب نےبلدیاتی انتخابات والےاضلاع میں پولیس کی پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کردی۔ لاہورکےعلاقےسوامی نگرمیں بعض پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل سست روی کا شکارہے،یونین کونسل نمبر43میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

بیلٹ پیپرز پر غلط انتخابی نشان کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے جیکب آباد اور گھوٹکی کی 5یونین کونسلوں میں 7نشستوں کے انتخاب ملتوی کردیے ۔

خیرپور میںٹاؤن کمیٹی کنب کے وارڈ نمبر 2کے آزاد امیدوار تنویر وسان نے مخالف امیدوار پر دھاندلی کا الزام لگا کر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔مخالف امیدوار نے ووٹروں کو ڈرانے اور دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ یونین کونسل منگھنواری کے پولنگ اسٹیشن سعید خان سہاگ پر پی پی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.