31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
کراچی:سیاسی جماعت کا کارکن 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
جیو نیوز - کراچی .......کراچی کی مقامی عدالت نے سیاسی جماعت کےکارکن راشد قریشی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم راشد قریشی پر سنی تحریک کے کارکن ماجد کو قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کو مقتول کی بیوہ نے شناخت نہیں کیا اور اس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔سنی تحریک کے کارکن ماجد کو2013میں آرام باغ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔