31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
کراچی:حمزہ قتل کیس،مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد
جیو نیوز - کراچی .......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حمزہ قتل کیس میں مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
حمزہ قتل کیس میں مرکزی ملزم شعیب نوید اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
16سال کے حمزہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں2013میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔کیس کا ایک ملزم امل رحمان تاحال مفرور ہے۔