31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:4
این اے 154 لودھراں سے متعلق سپریم کورٹ کامختصر تحریری فیصلہ جاری
جیو نیوز - اسلام آباد.........سپریم کورٹ نے لودھراں سے ن لیگ کے رہنما صدیق بلوچ کو دھاندلی کے الزامات سے بری کرتےہوئے این اے 154 میں انتخابی بےضابطگیوں پر الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ برقرار ر کھا ہے ۔
این اے 154 لودھراں سے متعلق سپریم کورٹ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس ثاقب نثار نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، اس میں کہاگیاہےکہ صدیق بلوچ کی جعلی ڈگری پر نااہلیت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
این اے 154 میں انتخابی عملے کی غفلت اور بے ضابطگیاں ہوئیں، صدیق بلوچ کے وکیل نے دھاندلی کے الزامات پر موکل کا دفاع کیا، الیکشن کمیشن این اے 154 میں قانون کے مطابق دوبارہ الیکشن کرائے، فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔