تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:43

پشاور:تین اسپتالوں میں زلزلہ سے زخمی 44 افراد تاحال زیر علاج

جیو نیوز - پشاور .......پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے 44 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ جن میں سے بیشتر آرتھوپیڈک اور نیورو وارڈز میں داخل ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے 211 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے 19 زخمی تا حال مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ حیات آباد میدیکل کمپلیکس میں 28 زخمی لائے گئے جس میں سے 16 افراد کا علاج بدستورجاری ہےجبکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 9 زخمی تا حال داخل ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بیشتر مریضوں کو سر پر چوٹیں آئی ہیں اور ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔ اس لئے انہیں آرتھوپیڈک اور نیورو وارڈز میں رکھا گیا ہے۔تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.