تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:20

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کو143شکایات موصول

جیو نیوز - اسلام آباد.......بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کےلیے الیکشن کمیشن میں قائم کنٹرول روم کوسندھ اور پنجاب سے143 شکایات موصول ہوئیں ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کےلیے قائم کنٹرول روم کوسندھ سے92شکایات جبکہ پنجاب سے51 شکایات موصول ہوئیں ۔

کنٹرول روم کے انچارج ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد خان کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے متعلق شکایات پرفوری طور پرنوٹس لیتے ہو ئے ازالہ کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.