تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:20

فیصل آباد؛ عابد شیر اور رانا ثنا کے حامیوں میں کشیدگی

جیو نیوز - فیصل آباد.......فیصل آباد میں ن لیگ کے عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے حامیوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔

پہلے عابد شیر علی کو رانا ثناء اللہ کے حامیوں نے گھیر لیا، پولیس نے عابد شیر علی کو مخالفین سے بحفاظت نکال لیا ۔ عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ انہیں گھیر نے والے اسلحہ سے لیس تھے۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کے ڈیرے کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹیری اور آئی جی پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.