1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:44
کراچی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق نیو کراچی میں یوپی موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے اس پر سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔