1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:21
ٹیکسلا: ڈکیتی کی مبینہ واردات ،سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک
جیو نیوز - ٹیکسلا.....ٹیکسلا کے علاقے مارگلہ میں کرش مشین پر ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا کے علاقے مارگلہ میں کرش مشین پر مبینہ ڈکیتی کی واردات آج صبح ہوئی جس میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ سے 2مبینہ ڈاکوئوں کو ہلاک کردیا۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ ڈاکوئوں کی لاشیں اور زخمی سیکیورٹی اہلکار کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔