1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:8
سبی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،2 مشتبہ افراد گرفتار
جیو نیوز - سبی......بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو بمعہ اسلحہ گرفتار کر لیا ۔
ترجمان ایف سی کے مطابق سبی کےعلاقے تلی میں ایف سی اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کی ہے، اس دوران مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے ایک سب مشین گن ،ایک پستول اور 4 رائفلیں بمعہ گولیاں برامد کر لیا۔
دونوں ملزمان کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔