تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:52

بلدیاتی انتخابات: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کاسلسلہ جاری

جیو نیوز - لاہور .........بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کاسلسلہ جاری ہے، پنجاب میں ن لیگ کی نشستوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

ساڑھے آٹھ سو سے زائد آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کی دو سو اکتیس نشستیں حاصل کیں ہیں۔سندھ کے آٹھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی اب تک 569 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے، 129 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ فنکشنل لیگ کی 61 سیٹیں ہیں

انتخابی نتائج کے ساتھ فاتح امیدواروں کے حامیوں کا جشن بھی جاری ہے ، شکست خورد امیدواروں کے حامی بھی موجود ہیں۔ لاہورکی یونین کونسلزنمبر128 اور 130 سےتعلق رکھنےوالےآزاد امیدواروں اور ان کےحمایتیوں نےمکمل نتائج نہ ملنے پرمال روڈ پر ٹاؤن ہال کےسامنے احتجاج کیاہے۔ لاہورکے علاقے چوہنگ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے ،جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

وہاڑی کییوسی نمبر13 کی ٹائی ہونیوالی نشست پرٹاس کےذریعےفیصلہ کیا گیا۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب گجر کامیاب قرار پائے۔آزادامیدوارآفتاب گجراورآزادامیدوارفقیرحسین گجرنےمساوی طورپر2670ووٹ حاصل کیےتھے۔ٹاس ریٹرننگ آفیسر اےسی وہاڑی کےدفتر میں ہوا۔

ضلع گھوٹکی میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر جام مہتاب کی رہائش گاہ پر امیدواروں اور ووٹروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔جیکب آباد میں گزشتہ روز کے بلدیاتی انتخابات کے بعد جیتنے والی پارٹی خوشیاں منارہی ہیں ۔پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حامیوں کا جشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.