تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:25

پشاور : ٹرک گہری کھائی میں گر گیا،ڈرائیور جاں بحق

جیو نیوز - پشاور ........پشاور سےشانگلہ کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر الپوری جانے والا ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔ حادثے میں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پشاور سےامدادی سامان لے کر شانگلہ جانے والا ٹرک کو الپوری کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹرک میں زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان پشاور سے لوڈ کیا گیا تھا جسے شانگلہ کے دوردراز علاقوں تک پہنچانا تھا۔

حادثے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ امدادی سامان کے لئے ضلعی انتظامیہ کے دیگر ٹرک بھجوادیئے گئے ہیں جو سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.