1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
رہنما تحریک انصاف شفقت محمود لاہور کےآرگنائزر کےعہدے سے مستعفی
جیو نیوز - لاہور......رہنما تحریک انصاف شفقت محمود لاہور کےآرگنائزر کےعہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پارٹی کی ناقص کاکردگی کی ذمےداری قبول کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا اخلاقی فرض ہے میں بلدیاتی الیکشن میں شکست کی ذمےداری قبول کروں۔اپنی طرف سےپوری کوشش کی لیکن ہماری کارکردگی بہترنہیں رہی۔ڈسٹرکٹ انچارج کی حیثیت سےاچھی کارکردگی دکھانامیری ذمہ داری تھی۔