تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

کراچی میں سپرہائی وے پرکنویں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - کراچی.....کراچی میں سپرہائی وے پر ایدھی ولیج کے قریب کنویں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی ہیں اور ان کی شناخت ممکن نہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایدھی ولیج کے قریب لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پرکنویں سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

لاشوں کو کنویں سے نکال کر پہلے گڈاپ تھانے منتقل کیا جارہا ہے جس کے بعد اسپتال منتقل کیا جائے گا، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بہت پرانی ہیں اور ان کی شناخت بھی ممکن نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.