1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:31
خیر پور میں سرچ آپریشن،5مشتبہ افرادزیر حراست
جیو نیوز - خیرپور......خیرپور میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیاگیا ہے ،جس میں5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
آپریشن درازہ شریف اور ملحقہ علاقوں میںکیا جارہا ہے، جس میں کراچی سے بلائے گئے 100 پولیس کمانڈوز کے علاوہ خیرپور پولیس کی بھاری نفری بھی حصہ لے رہی ہے۔
گھر گھر تلاشی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ کررہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کی گرفتاری تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔
بلدیاتی انتخابات کے دن گاؤں وریو واہن میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔