1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:48
ن لیگ کی پنجاب میں45، پی پی کی سندھ میں 72 فیصد نشستیں
جیو نیوز - کراچی/لاہور......سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جا ری ہے ، پنجاب میں مسلم لیگ نے 45 فیصد اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے 72فیصد نشستیں جیت لیں ۔
آزاد امیدواروں کو پنجاب کی 40 جب کہ سندھ کی 16 فیصد نشستیں ملیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی نے ساڑھے دس فیصد جب کہ سندھ سے فنکشنل لیگ نے ساڑھے چھ فیصد نشستیں جیتیں ۔