تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:20

قسطوں میں انتخابات دھاندلی کے مترادف ہیں، پرویز خٹک

جیو نیوز - پشاور......وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ قسطوں میں بلدیاتی انتخابات دھاندلی کے مترادف ہیں۔

مانکی شریف نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں اور جیونیوز سے بات چیت میں پرویز خٹک نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ان اضلاع میں انتخابات کرائے گئے جہاں حکمران پارٹی کی اکثریت ہے۔ یہ انتخابی نتائج اگلے مرحلے کے الیکشنز پر اثر انداز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قسطوں میں ہونے والے انتخابات دھاندلی کے مترادف ہیںکیونکہ پہلے ان اضلاع میں انتخابات کرائے گئے جہاں پر ان پارٹی کی اکثریت ہے جو آنے والے دیگر اضلاع کے انتخابات پر اثر انداز ہوں گے۔ یہ انتخابات سے قبل دھاندلی نہیں تو کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.