2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:4
پنجاب میں ن لیگ 1193، سندھ میں پی پی720نشستوں کے ساتھ کامیاب
جیو نیوز - لاہور......بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب میں مسلم لیگ ن چھا گئی جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا تیر چل گیا ۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے 1193 نشستیں جیت کرسب کوپیچھےچھوڑدیا۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کے 720امیدوار کامیاب ہو گئے۔پنجاب کی 2ہزار696نشستوں میں سے2664 نشستوں کےغیرسرکاری نتائج آچکے ہیں۔پنجاب میں مسلم لیگ ن 1193 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہے۔1065 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف 285 نشستیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔پیپلزپارٹی نے 47،مسلم لیگ ق نے 44،اور دیگر سیاسی جماعتوں نے 26 نشستیں حاصل کیں۔پنجاب میں سب سے کم نشستیں پی اے ٹی ،جماعت اسلامی کو ملیں جنہوں نے 2،2 نشستیں حاصل کیں ۔
سندھ کی ایک ہزار 70 نشستوں میں سے1000نشستوں کےغیرسرکاری نتائج آچکے ہیں۔جن کے مطابق پیپلز پارٹی 720نشستیں حاصل کرکے میدان مار چکی ہے۔174 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔جبکہ مسلم لیگ فنکشنل 74 نشستوں کے ساتھ سندھ میں تیسرے نمبر پر ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم نے 4 ،پاکستان تحریک انصاف نے 5 ،جےیو آئی (ف)نے 11 اور ن لیگ نے 3 نشستیں لیں، سندھ میں دیگر سیاسی جماعتوں نے 12نشستیں لیں۔