2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:16
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے 2 ہفتے کی نرمی کا اعلان
جیو نیوز - کراچی .......ڈی آئی جی ٹریفک نے کار اور موٹر سائیکل سواروں کو 15دن میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہلت دیدی ہے ۔
ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتاری کے خوف کے شکار شہریوںکیلئےدو ہفتے میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے نرمی کا اعلان کیا ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گاڑی چلانے والے کے پاس لائسنس نہ ہونے پراس کا چالان نہیں کیا جائےگا بلکہ اسے جیل بھیج دیا جائےگا ۔
ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتاری سے بچنے کیلئے سیکڑوں شہری ڈرائیونگ لائسنس دفاتر پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث کلفٹن ،ناظم آباد اور کورنگی برانچز پر غیر معمولی رش ہوگیا ہے۔
پولیس حکام نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے 2 ہفتے کی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے 15دن تک لائسنس بنوانے کی مہلت دیدی ہے۔