تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

لائسنس کی مہلت ملنے کے باوجود شہریوں سے ٹریفک اہلکاروں کی لوٹ مار

جیو نیوز - کراچی......افضل ندیم ڈوگر.......کراچی میں پولیس حکام کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلے میں 15 دن کی مہلت دیئے جانے کے بعد بے خبر شہریوں سے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے لوٹ مار شروع کردی ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی شکایات کی ہیں کہ چیکنگ کے دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں سے بھاری رقوم لوٹ رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق تھانوں کے پولیس کے اہلکار بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ لوٹ مار میں معاون بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق پولیس اہلکار خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کی زیادہ پکڑ دھکڑ کر رہے ہیں۔

تھانے میں بند ہونے اور مقدمہ کے اندراج کے خوف سے شہری موقع پر ہی پولیس اہلکاروں کو نذرانے دے کر جان چھڑانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دوسری طرف شہریوں کی بڑی تعداد نے آج پکڑے جانے کے خوف سے موٹر سائیکل گھروں سے ہی نکالیں ،ان کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.